شمولیت اختیار کریں۔    لاگ ان    فورم    تلاش    عمومی سوالات  بلاگ بلاگ   

پورٹل » مرکزی صفحہ » حالات حاضرہ » آج کی خبر




نئے موضوع کی ترسیل Reply to topic  [ 1 post ] 
مصنف پیغام
 مراسلہ کا عنوان: ’نیوکلیائی ہتھیار استعمال کریں گے‘
 مراسلہ ارسال شدہ: ہفتہ جولائی 24, 2010 6:57 pm 
آف لاین
پاکستان
پاکستان
رکن کی نمائندہ تصویر

تاریخ شمولیت:: ہفتہ اپریل 18, 2009 4:13 pm
مراسلات: 3902
مكانیت: سرگودھا
شمالی کوریا نےکہا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں نیو کلیائی ہتھیار استعمال کرےگا۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی (کے سی این کے) کے مطابق اُن کا ملک ان مشقوں کے جواب میں ایک مقدس جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے قومی دفاعی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کی حکومت کوغیر مستحکم کرنا ہے۔

کمیشن کے مطابق وہ اشتعال انگیزی کے جواب میں جب بھی ضروری سمجھے گا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی فوج اور عوام کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال مارچ میں جنوبی کوریا کا ایک بحری جہاز ایک حملے میں ڈوب گیا تھا۔ اس حملے کا الزام شمالی کوریا پر لگایا گیا ہے۔

ایک بین الاقوامی انکوائری میں شمالی کوریا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُس نے جنوبی کوریا کے ایک بحری جہاز کو تباہ کیا ہے۔

مارچ میں ہونے والے اس واقعے میں چھالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے تاہم شمالی کوریا نے اِس الزام کو مسترد کیا ہے۔

سیئول میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقح نہیں جب شمالی کوریا نے ایسی دھمکی دی ہو۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے ’الفاظ کی جنگ‘ میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان پی جے کرالی نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے تعمیری اقدامات کی توقع رکھتا ہے نہ کہ اشتعال انگیزی کی۔

دریں اثنا چین نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔
امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلی مشق اتوار کو جاپان کے سمندر میں ہوگی جس میں جوہری طاقت سے چلنے والا جہاز جارج واشنگٹن اور بیس دوسرے جہاز اور آبدوزیں شامل ہوں گی۔ اس مشق میں ایک سو طیارے اور آٹھ ہزار کے قریب اہلکار شرکت کریں گے۔

_________________
ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
پتھر کو گُہر ، دیوار کو دَر ، کرگَس کو ہُما کیا لکھنا

عکس


واپس اوپر 
 کوائف نامہ ای میل  
 
سابقہ مراسلات کا مشاھدہ:  بہ ترتیب  
 
نئے موضوع کی ترسیل Reply to topic  [ 1 post ] 

پورٹل » مرکزی صفحہ » حالات حاضرہ » آج کی خبر


کون متصل ھے

فورم پر موجود اراکین: کوئی مندرج اراکین لاگ ان نہیں ہیں اور 1 مہمان

 
 

 
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں نئے موضوعات شروع کرنے کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں جوابات ارسال کرنے کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں موجود اپنے مراسلت کی ترمیم و تدوین کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں اپنے مراسلات حذف کرنے کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں اپنے مراسلوں کے ساتھ فائلیں منسلک کرنے کی

تلاش برائے ــــ:
رجوع بہ:  
اردو ترجمہ از: اظفر،