شمولیت اختیار کریں۔    لاگ ان    فورم    تلاش    عمومی سوالات  بلاگ بلاگ   

پورٹل » مرکزی صفحہ » کہکشاں » کہکشاں کی جانب سے اعلانات


فورم کے قوانین


اس فورم میں صرف مدیران عام اور منتظمین موضوع شروع کرنے ہے اہل ہیں ۔



نئے موضوع کی ترسیل Reply to topic  [ 5 posts ] 
مصنف پیغام
 مراسلہ کا عنوان: کہکشاں ، اغراض و مقاصد
 مراسلہ ارسال شدہ: اتوار دسمبر 13, 2009 12:02 am 
آف لاین
پاکستان
پاکستان
رکن کی نمائندہ تصویر

تاریخ شمولیت:: ہفتہ اپریل 18, 2009 4:13 pm
مراسلات: 3902
مكانیت: سرگودھا
اسلام علیکم
کسی بھی فورم یا ویب سایٹ کا مقصد صرف وقت گزارنا نہیں‌ ہوتا . یہ مقصد چیٹ رومز کا ہوتا ہے کہ صرف وقت گزارا جائے.
کہکشاں فورم شروع کرنے سے پہلے بھی مختلف دوستوں ست مشورے چل رہے تھے اس میں بھی کچھ اغراض و مقاصد طے ہوئے تھے جن میں سے اکثریت کا علم آپ میں سے اکثر کو نہیں ہے. یقینا کہکشاں فورم بھی صرف وقت گزارنے کیلیے نہیں بنا بلکہ اس کے علمی اور تحقیقی مقاصد تھے.
اپنی منزل حاصل کرنے کیلئے کچھ ہوم ورک درکار ہوتا ہے جس میں سب سے اہم افرادی قوت کی موجودگی ہے. یہی ہمارا مسئلہ تھا کہ ایک دو یا پانچ لوگ مل کر کسی بڑئے کام میں ہاتھ نہیں ڈال سکتے ، اس طرح اس کام کے ادھورے رہنے سے مواقع زیادہ ہوتے ہیں .
اپنے اغراض و مقاصد میں تبدیلیاں یا ان میں مزید اہم امور کی شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے کیوں‌ جب منصوبہ پر کام شروع ہو جائے پھر اس میں تبدیلیاں کافی مشکل ہوجاتی ہیں اور یہ میں بالکل نہیں چاہتا.
پہلے میں اپنے معین کرنا اغراض مقاصد پر ایک نظر ڈالتا ہوں

کہکشاں اغراض و مقاصد
1 .کہکشاں فورم .. ایک ایسا فورم کامیابی سے تشکیل دینا اور چلانا جس میں زندگی کے کسی بھی میدان سے تعلق رکھنے والا ہر عمر کا انسان حصہ لے سکے. اس میں کسی عمر ، فرقہ یا مذہب کی پابندی نہیں ہے . ہر کسی کو اپنے خیالات کے اظہار کی اجازت ہے . کسی شخص ، گروپ ، فرقہ یا مذہب کی جانب سے لکھے گئے مواد کا مطلب یہ نہیں کہ کہکشاں فورم کے بھی یہی خیالات ہیں . ہمارا مقصد ہر کسی ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے .
قانون 1 :: دوسرے مذاہب کے خلاف بنا ٹھوس ثبوت کے غلط معلومات پھیلانا منع ہے. ایسا کرنے والے کے خلاف عارضی یا مستقل پابندی لگائی جا سکتی ہے.
قانون 2 : پاکستان کے قوانین کے خلاف کوئی مواد شایع نہیں‌کیا جائے گا .


-------------------------------------

2: کہکشاں لائبریری کا قیام : کہکشاں لائبریری کا مقصد انٹرنیٹ پر موجود وہ تمام کتب اکٹھی کرنا جو پاکستان کے قومی ، صوبائی اور علاقائی زبانوں میں لکھی گئی ہیں .مقصد یہ ہے کہ ہر کتاب ایک ہی جگہ پر مہیا کی جائے تاکہ کتابوں کے شایقین کو مختلف ویب سایٹ کے دروازے نہ کھٹکٹانے پڑیں .
------------------------------------

3:کہکشاں انسائیکلوپیڈیا انسائیکلو پیڈیا کا مقصد اردو میں ایک جامع انسائیکلو پیڈیا لکھنا ہے تاکہ اردو ہے لفظ ، جملے محاورے کے بارے میں ہر تفصیل ایک ہی جگہ دستیاب ہو سکے. اس سے پہلے اردو میں کوئی جامع انسائیکلوپیڈیا نہیں ہے . یہ کافی لمبا منصوبہ ہو سکتا ہے اور اس کو ایک سے تین سال تک کا عرصہ درکار ہوگا. انسائیکلوپیڈیا ایسی چیز ہے جو مکمل کبھی نہیں‌ہو سکتا وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید مواد کی ضرورت پڑتی رہے گی. یہ کہکشاں‌فورم کا سب سے مشکل اور اہم پراجیکٹ ثابت ہو سکتا ہے.
--------------------------------------

4: کہکشاں میگزین . کہکشاں میگزین ایک مکمل جامع فیملی میگزین ہوگا اس کا اشاعت ہر ماہ باقاعدگی سے کی جائے گی. کہکشاں میگزین کو نشاعت و اشاعت کیلیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو اس کے ہر ماہ کے مواد کا فیصلہ کیا کرے گی . پھر وہ مواد لکھا جائے گا ، میگزین میں سائنس اور آئی ٹی کے میدان کا خاص خیال رکھا جائے گا.
----------------------------------

5: کہکشاں بلاگرز . اس کا مقصد اردو میں بلاگز کو فروغ دینا . اس کیلیے کہکشاں کی جانب سے ہر چاہنے والے کو مفت اردو بلاگ فراہم کیا جائے گا.
------------------------------------

6: اردو لوکلایزیشن اس کا مقصد مختلف اردو سافٹ ویرز اور ویب سایٹس میں اردو کی سپورٹ فراہم کرنا ہے . اس وقت ہم دو سافٹ ویرز میں ہر قسم کی اردو سپورٹ فراہم کرنے کے قابل ہیں
1. اردو ورڈ پریس
2. اردو پی ایچ پی بی بی

یہ دونوں سافٹ ویرز کافی اہم ہیں. کہکشاں فورم کی ٹیم ان دونوں سافٹ کی ہر قسم کی مدد کے علاوہ ان کی مختلف تھیمز کو بھی اردو میں ٹرانسلیٹ کرنے کا کام کرے گی. جلد جملہ اور پی ایچ پی نیوک کی اردو سپورٹ کا کام شروع کیا جائے گا.
---------------------------------


یہ وہ مقاصد ہیں جو میرے زہن میں تھے . ان میں تین فورم ، میگزین اور لائبریری کا فیصلہ ابتدائی میٹنگز میں ہوا تھا. باقی مقاصد میں انٹرنیٹ پر اردو کی صورت حال دیکھتے ہوئے مقرر کئے ہیں.
آپ سب اپنا اپنا مشورہ دیں کہ اس کے علاوہ کون سا ایسا اہم مقصد ہو سکتا ہے جو ہماری لسٹ میں شامل ہونا چاہیے.
تمام حضرات کی اطلاع کیلیے بتاتا ہوں کہ فورم ، اردو لوکلایزیشن اور میگزین مکمل ہیں ، میگزین کو دوبارہ جلد شروع کر لیا جائے گا. لائبریری سایٹ اور انسائیکلوپیڈیا کی ویب سایٹ کیلیے میں جملہ سافٹ ویر کو آزما رہا ہوں. جلد اس پر کوئی فیصلہ کر لیں گے .

آپ میں سے کوئی اوپر والے مقاصد میں حصہ لینے کیلیے مطلقہ ٹیم میں حصہ لینا چاہتا ہے تو ضرور آگاہ کرے. مجھے ان مقاص کیلیے آپ سب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے.

_________________
ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
پتھر کو گُہر ، دیوار کو دَر ، کرگَس کو ہُما کیا لکھنا

عکس


واپس اوپر 
 کوائف نامہ ای میل  
 
 مراسلہ کا عنوان: Re: کہکشاں ، اغراض و مقاصد
 مراسلہ ارسال شدہ: پیر دسمبر 14, 2009 9:46 am 
آف لاین
ناظم
ناظم
رکن کی نمائندہ تصویر

تاریخ شمولیت:: اتوار اپریل 26, 2009 4:09 pm
مراسلات: 1362
مكانیت: عارفوالا
اظفر یقینا ہم سب آپ کے سات ہیں اور آپ کی نیک خواہشات کو سراہتے ہیں

آپ بارش کا پہلا قطرہ بننے کی تیاری کریں ہم انشااللہ ہر حال میں اور کسی بھی صورت میں آپ کے ساتھ ہیں
انشااللہ

_________________
عکس


واپس اوپر 
 کوائف نامہ ای میل  
 
 مراسلہ کا عنوان: Re: کہکشاں ، اغراض و مقاصد
 مراسلہ ارسال شدہ: منگل دسمبر 15, 2009 9:37 pm 
آف لاین
منتظم
منتظم
رکن کی نمائندہ تصویر

تاریخ شمولیت:: منگل جون 02, 2009 8:55 pm
مراسلات: 980
مكانیت: ( یو اے ای )
:aoa

آپ انشااللہ قدم بڑہاییں ہم آپ کے ساتھ ہیں اظفر آپ اللہ پاک کے بابرکت نام سے شروع کریں اللہ اپنا کرم کرے گا میرے ذنی جو بھی کام لگاییں گے انشااللہ میں اس کو پایا تکمہل تک پنچاؤں گا



آپ کا بھاٰیی
عزیز چاندوارثی

_________________
نفرت کے ساے میں محبت کی جاتی ہے چاند. . .ہاتھوں میں ہوں ہاتھ تو لکیریں بھی بدل جاتی ہیں

گم سم وارثی


واپس اوپر 
 کوائف نامہ ای میل  
 
 مراسلہ کا عنوان: Re: کہکشاں ، اغراض و مقاصد
 مراسلہ ارسال شدہ: اتوار دسمبر 20, 2009 3:51 am 
آف لاین
محسن
رکن کی نمائندہ تصویر

تاریخ شمولیت:: جمعرات مئی 07, 2009 3:55 pm
مراسلات: 206
واہ اظفر بھائی ۔۔ اتنا لمبا پراجکٹ


واپس اوپر 
 کوائف نامہ ای میل  
 
 مراسلہ کا عنوان: Re: کہکشاں ، اغراض و مقاصد
 مراسلہ ارسال شدہ: پیر دسمبر 21, 2009 9:35 am 
آف لاین
ناظم
ناظم
رکن کی نمائندہ تصویر

تاریخ شمولیت:: اتوار اپریل 26, 2009 4:09 pm
مراسلات: 1362
مكانیت: عارفوالا
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
طلاطم خیرز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

_________________
عکس


واپس اوپر 
 کوائف نامہ ای میل  
 
سابقہ مراسلات کا مشاھدہ:  بہ ترتیب  
 
نئے موضوع کی ترسیل Reply to topic  [ 5 posts ] 

پورٹل » مرکزی صفحہ » کہکشاں » کہکشاں کی جانب سے اعلانات


کون متصل ھے

فورم پر موجود اراکین: کوئی مندرج اراکین لاگ ان نہیں ہیں اور 1 مہمان

 
 

 
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں نئے موضوعات شروع کرنے کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں جوابات ارسال کرنے کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں موجود اپنے مراسلت کی ترمیم و تدوین کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں اپنے مراسلات حذف کرنے کی
آپ کو اجازت نہیں ھے: اس فورم میں اپنے مراسلوں کے ساتھ فائلیں منسلک کرنے کی

تلاش برائے ــــ:
رجوع بہ:  
اردو ترجمہ از: اظفر،